ابنا: يہ بات انہوں نے آج تہران ميں صحافيوں اور نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے کہي - وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اميد ظاہر کي کہ موجودہ حالات کے تناظر ميں تہران اجلاس کامياب ثابت ہوگا-
مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسي کو تہران اجلاس ميں شرکت کي دعوت ديئے جانے کے بارے ميں ايک سوال کا جواب ديتے ہوئے وزير خارجہ نے کہا کہ وہ غير جانبدار تحريک کے موجودہ صدر ہيں اور تنظيم کے ہر بين الاقوامي اجلاس ميں اسکے ٹرائيکا کي نشست ہوتي جس ميں سابق، موجودہ اور آئندہ صدر شريک ہوتا ہے- انہوں نے کہا کہ مصر کے موجودہ صدر اس اجلاس ميں غير جابندار تحريک کي سربراہي ايران کے حوالے کريں گے-
دوسري جانب لبنان کے اخبار السفير نے محمد مرسي کے مجوزہ دورہ ايران کي خبر ديتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ غير جانبدار تحريک کے اجلاس ميں شرکت کے لئے تہران جائيں گے اور تنظيم کي سربراہي ايران کے صدر محمود احمدي نژاد کے سپر کريں گے-
غير جانبدار تحريک کا سولہواں سرابراہي اجلاس رواں سال اگست کے وسط ميں تہران ميں ہوگا- غير جابندار تحريک ميں اس وقت ايک سو بيس ممالک شامل ہيں-.......
/169